آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ کے انتظامات مکمل، اسلامی دنیا میں سوگ کی لہر

آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ میں ایک کروڑ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔ ایران میں 6 جولائی کو عام تعطیل اور 8 جولائی کو یوم سوگ منایا جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ کے انتظامات مکمل، اسلامی دنیا میں سوگ کی لہر

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کی نماز جنازہ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ان کا جسد خاکی تہران کے امام خمینی حسینیہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ کل تہران میں ادا کی جائے گی۔ جس کے بعد ان کا جسد خاکی قم، نجف اور کربلا لے جایا جائے گا۔

وزیراعظم کابینہ کے اہم وزرا کے ساتھ آج ایران جائیں گے۔ شہید سپریم لیڈر کی نماز جنازہ میں شریک ہوں گے۔

جلوس جنازہ میں ایک کروڑ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔ ایران نے 6 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے تھے۔ ان کی آخری رسومات 6 جولائی کو ہوں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں