ایران نے امریکا-جی سی سی بیان پر تنقید کرتے ہوئے خطے میں امریکی فوج کی موجودگی کو عدم استحکام کا سبب قرار دیا ہے۔
تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران نے امریکا اور خلیجی تعاون کونسل کے مشترکہ بیان کو اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی موجودگی خطے میں عدم استحکام کا باعث بن رہی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ اعلامیہ میں اختیار کیا گیا مؤقف ناقابل قبول ہے۔ یہ خطے کے امن کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
ایران نے آبنائے ہرمز کی انتظامی حکمت عملی پر زور دیا۔ عمان کے ساتھ ایم او یو کے تحت انتظامات کیے جائیں۔
واضح رہے کہ امریکا اور جی سی سی نے آبنائے ہرمز کی بلا رکاوٹ جہاز رانی کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادانہ آمد و رفت سلامتی کے لیے ضروری ہے۔
یاد رہے کہ امریکا-جی سی سی اجلاس میں ایران کے میزائل پروگرام اور پراکسیز پر بھی گفتگو ہوئی۔ ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔















