امریکہ کی جانب سے روکے گئے آئل ٹینکر کے 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ان کی باحفاظت واپسی کا انتظام کیا ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکہ کی جانب سے روکے گئے آئل ٹینکر سے 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بتایا کہ ایرانی عملے کی باحفاظت وطن واپسی کے انتظامات جاری ہیں۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اس عمل کے دوران ہم مسلسل ایرانی اور امریکی حکام سے رابطے میں رہے۔ پاکستان کی معاونت سے ایرانی عملے کی باحفاظت واپسی کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکہ نے ضبط شدہ آئل ٹینکر کے 22 ایرانی ارکان پاکستان کے سپرد کر دیے۔ یہ ایرانی شہری کراچی میں ایرانی سفارتی مشن کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔
ایم ٹی لینور آئل ٹینکر کو بحر ہند میں امریکی فورسز نے حراست میں لیا تھا۔ پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایرانی عملے کی واپسی کے عمل میں تعاون کیا۔
واضح رہے کہ ایرانی اور امریکی حکام کے درمیان یہ روابط پاکستان کی جانب سے انسانی ہمدردی کے تحت کیے جا رہے ہیں۔ اس عمل سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کی امید ہے۔















