ایران: امریکا پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام، امریکی دعوے مسترد

ایرانی وزارت خارجہ نے امریکا پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے امریکی دعوؤں کو مسترد کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا امریکا پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام، امریکی دعوے مسترد

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ دشمنی معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی۔ انہوں نے امریکا کو ایم او یو (MOU) کے منافی تشریحات سے بچنے کا مشورہ دیا ہے۔

اسماعیل بقائی نے بتایا کہ امریکا کے متضاد بیانات سامنے آ رہے ہیں جن کی وضاحت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو اپنے وعدے پورے کرنے چاہئیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق نیٹو سیکرٹری جنرل کا بیان نیٹو کی غیر قانونی کارروائیوں کا اعتراف ہے۔ نیٹو کو جواب دہ ٹھہرایا جانا چاہئے۔

ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکی دعوے غلط ہیں۔ ایران اپنے غیر منجمد اثاثے امریکی زرعی اجناس خریدنے پر خرچ نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ معاہدے کے بعد تناؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کی شرائط پر اختلافات برقرار ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں