ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کو خطے میں مؤثر طاقت کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے، جس سے دشمن کے اندازے غلط ثابت ہو گئے ہیں۔
تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایرانی فوج نے دشمن کے اندازے غلط ثابت کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد ایران کے خطے میں باوقار مقام کا سبب ہے۔
صدر مسعود نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اتحاد اور یکجہتی بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو خطے میں مؤثر طاقت کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔
صدر مسعود نے کہا کہ دشمنوں کا خیال تھا کہ فوجی اور سیاسی دباؤ کے ذریعے وہ اپنے مقاصد حاصل کر لیں گے، لیکن ایرانی افواج نے ان کے اندازے غلط ثابت کر دیئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم دنیا میں اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہو رہا ہے، جس سے ایران کی پوزیشن مزید مستحکم ہو رہی ہے۔
یاد رہے کہ ایران کی افواج نے حالیہ برسوں میں خطے میں کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں، جس نے اس کی عالمی سطح پر ساکھ کو مزید بہتر بنایا ہے۔















