ایران امریکا مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل، روڈ میپ پر اتفاق

ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل، 60 دنوں میں حتمی معاہدے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق، تکنیکی مذاکرات جاری رہیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران اور امریکا مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل، روڈ میپ پر اتفاق

سوئٹزرلینڈ: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہوگیا ہے۔ پاکستان اور قطر نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے مذاکرات کی کامیابی کو سراہا ہے۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق اگلے 60 دنوں میں حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ ایران اور امریکا کے درمیان تکنیکی مذاکرات فوری طور پر شروع ہوں گے۔

جوہری پروگرام، پابندیاں اور نگرانی کے لیے خصوصی ورکنگ گروپس قائم کر دیے گئے ہیں۔ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے نیا رابطہ نظام بنایا گیا ہے۔

لبنان میں جنگ بندی اور فوجی کارروائیوں کے خاتمے کے لیے ڈی کنفلیکشن سیل بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔ ایران اور امریکا کے درمیان براہِ راست رابطوں کے لیے نیا فریم ورک تشکیل دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قطر اور پاکستان مذاکراتی عمل کی سیاسی نگرانی جاری رکھیں گے۔ تکنیکی مذاکرات پورا ہفتہ برگن اسٹاک میں جاری رہیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں