امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری کا آغاز کریں گے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ یادداشت مفاہمت ابھی حتمی نہیں ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری کا آغاز کریں گے۔
مصری صدر عبدالفتح السیسی سے ملاقات کے بعد ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی ناکہ بندی کامیاب رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی نیوی، فضائیہ اور فوج کو ختم کردیا گیا ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ پائیدار معاہدہ ہوا ہے۔ اس معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز کھل جائے گی اور تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ڈیل کے بعد امریکا ایران میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرے گا۔ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ متوقع معاہدے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔















