ایران میں آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کے لیے تہران، قم اور مشہد میں تین روزہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کی تقریبات کے لیے تین روزہ پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔ تقریبات کے لیے تہران، قم اور مشہد کو مرکزی میزبان شہروں کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ ان تقریبات میں ملک بھر سے عوام، مذہبی شخصیات اور سرکاری حکام کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے مختلف مذہبی اور سرکاری تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
تہران میں مرکزی الوداعی تقریب اور تدفین کے مقام کا حتمی اعلان جلد متوقع ہے۔ تقریبات کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کا عمل بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ یہ تقریبات ذوالحجہ کے آخری ایام یا محرم کے آغاز میں منعقد ہو سکتی ہیں۔ عوامی شرکت کے پیش نظر سکیورٹی اور دیگر انتظامی امور کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ ایرانی حکام نے توقع ظاہر کی ہے کہ لاکھوں افراد ان تقریبات میں شریک ہوں گے، جس کے سبب متعلقہ اداروں کو انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔













