پاکستان میں 13 فیصد افراد کومصنوعی ذہانت کے بڑھتے استعمال سے ملازمت ختم ہونے کا خدشہ

پاکستان میں صرف 13 فیصد افراد کو خدشہ ہے کہ مصنوعی ذہانت ان کی ملازمت ختم کر سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مصنوعی ذہانت کا روزگار پر اثر، پاکستان میں صرف 13 فیصد کو خدشہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) ایک نئے عالمی سروے کے مطابق پاکستان میں صرف 13 فیصد افراد کو خدشہ ہے کہ مصنوعی ذہانت ان کی ملازمت ختم کر سکتی ہے۔

سروے کے مطابق 6 فیصد پاکستانی بہت زیادہ پریشان ہیں جبکہ 7 فیصد کچھ حد تک فکرمند ہیں۔ 10 فیصد نے اس خدشے کو رد کیا۔

پاکستان میں 52 فیصد جواب دہندگان paid work میں شامل نہیں تھے جبکہ 26 فیصد نے سوال کا جواب نہیں دیا۔

عالمی سطح پر 36 فیصد افراد کو اے آئی سے ملازمت متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ 46 فیصد اس حوالے سے پریشان نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ مصنوعی ذہانت دنیا بھر میں نوکریوں کی نوعیت بدل رہی ہے، پاکستان کے لیے یہ موقع ہے کہ نوجوانوں کو جدید مہارتوں کے لیے تیار کرے۔

دیگر متعلقہ خبریں