پی آئی اے کی لندن فضائی آپریشن میں توسیع، روزانہ 7 پروازیں چلانے کا فیصلہ

پی آئی اے نے لندن کیلئے پروازوں میں توسیع کا اعلان کیا ہے، روزانہ 7 پروازیں اسلام آباد اور لاہور سے ہوں گی۔ اس اقدام سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مزید سفری سہولیات ملیں گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی آئی اے کا لندن کیلئے پروازوں میں توسیع، روزانہ 7 پروازیں چلانے کا اعلان

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے لندن کے لیے فضائی آپریشن میں توسیع کرتے ہوئے روزانہ 7 پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پروازیں 27 اکتوبر سے شروع ہوں گی، 5 اسلام آباد اور 2 لاہور سے آپریٹ ہوں گی۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ اس وقت لندن کے لیے 4 ہفتہ وار پروازیں چل رہی ہیں۔ پروازوں کی تعداد میں یہ اضافہ مسافروں کے اعتماد اور مانگ میں اضافے کا عکاس ہے۔

مسافروں کو مزید سہولتیں اور اختیارات فراہم کرنے کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے۔ اس سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی فائدہ ہوگا جنہیں اضافی سفری مواقع ملیں گے۔

واضح رہے کہ جون 2020 میں یورپی یونین اور برطانیہ نے حفاظتی خدشات کے باعث پی آئی اے پر پابندی عائد کی تھی۔ یہ پابندی کراچی حادثے کے بعد لگائی گئی تھی جس میں تقریباً 100 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ یورپی یونین نے 28 نومبر 2024 کو پابندی ختم کی تھی اور جولائی 2025 میں برطانیہ نے بھی پاکستان ایئرلائنز کی پروازوں کی اجازت دی تھی۔ پی آئی اے نے مارچ 2026 میں لندن کیلئے پروازیں بحال کی تھیں۔

دیگر متعلقہ خبریں