عاقب جاوید نے امام الحق کی انجری پر سوال اٹھاتے ہوئے وضاحت اور انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے امام الحق کی لارڈز ٹیسٹ میں عدم شرکت پر تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امام الحق کی انجری معمولی تھی اور انہیں ٹیم کے لیے میدان میں اترنا چاہیے تھا۔
عاقب جاوید نے کہا کہ امام الحق کی بائیں پنڈلی میں کھنچاؤ کے باوجود ان کا بیٹنگ نہ کرنا باعثِ مایوسی ہے۔ اس صورتحال پر امام الحق کو وضاحت دینی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ امام الحق کے معاملے پر انکوائری بھی کی جائے گی تاکہ انجری کے ڈرامہ ہونے کا شبہ دور کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے امام الحق سمیت سات کھلاڑیوں کو واپس بلا لیا ہے۔ کوچنگ اسٹاف میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 9 ستمبر سے ایجبسٹن میں شروع ہوگا۔












