پنجاب حکومت کا شہریوں کو برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس میں بڑا ریلیف

پنجاب حکومت نے برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن کی فیس معاف کر دی، سہولت میں مزید 3 سال کی توسیع۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں برتھ و ڈیتھ رجسٹریشن فیس میں ریلیف، سہولت میں توسیع

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) پنجاب حکومت نے شہریوں کو برتھ اور ڈیتھ کی رجسٹریشن فیس میں ریلیف فراہم کر دیا ہے۔

برتھ ڈیتھ رولز 2025 میں ترمیم کی گئی ہے، جس کے تحت تاخیر سے رجسٹریشن کی فیس معاف کی گئی ہے۔

مفت رجسٹریشن کی سہولت میں مزید 3 سال کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کا اعلان سرکاری گزٹ میں کیا گیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد شہریوں کو مالی سہولت فراہم کرنا ہے، جو اہم قانونی دستاویزات کی بروقت تکمیل میں مددگار ہو گا۔

یاد رہے کہ پہلے بھی حکومت نے عوام کو فیس معافی کی سہولت فراہم کی تھی، جو اب مزید توسیع پا گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں