وزیراعلیٰ پنجاب کی سی ایم الیکٹرک بائیک اسکیم میں طلبہ سے ڈاؤن پیمنٹ وصول نہ کرنے کی ہدایت

پنجاب حکومت نے طلبہ کو الیکٹرک بائیکس کی سہولت بغیر ڈاؤن پیمنٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام طلبہ کے تعلیمی سفر کو آسان بنانے کے لیے ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعلیٰ پنجاب کی سی ایم الیکٹرک بائیک اسکیم میں طلبہ سے ڈاؤن پیمنٹ وصول نہ کرنے کی ہدایت

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سی ایم الیکٹرک بائیک اسکیم میں طلبہ سے ڈاؤن پیمنٹ وصول نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ انہوں نے ماہانہ قسط کے علاوہ دیگر واجبات کی سفارشات بھی مسترد کر دی ہیں۔

حکومت پنجاب ای بائیکس پر انٹرسٹ اور انشورنس کی رقم خود ادا کرے گی۔ طلبہ کے لیے ماہانہ تقریباً 3 ہزار روپے قسط مقرر کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ نے ای بائیک پورٹل رواں ہفتے کھولنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اہل طلبہ کو چھ ہفتوں میں بائیکس فراہم کی جائیں۔

سی ایم الیکٹرک بائیک اسکیم کے تحت ہیلمٹ اور سیفٹی راڈ بھی مفت فراہم کیا جائے گا۔ بائیکس میں لیتھیم آئرن فاسفیٹ بیٹری نصب ہو گی۔

واضح رہے کہ 2024 میں مریم نواز کی سربراہی میں بائیک اسکیم کا آغاز ہوا۔ ابتدائی مرحلے میں 20 ہزار بائیکس فراہم کی گئیں۔

دیگر متعلقہ خبریں