تین ایرانی آئل ٹینکرز امریکی ناکہ بندی توڑ کر ایران پہنچ گئے

تین ایرانی آئل ٹینکرز امریکی ناکہ بندی عبور کر کے ایران پہنچ گئے ہیں جس سے کشیدگی میں اضافہ متوقع ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
تین ایرانی آئل ٹینکرز امریکی ناکہ بندی توڑ کر ایران پہنچ گئے، کشیدگی میں اضافہ متوقع

تہران: (رائیٹ ناؤنیوز) عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تین ایرانی آئل ٹینکرز امریکی ناکہ بندی عبور کر کے بحفاظت ایران پہنچ گئے ہیں۔ یہ آئل ٹینکرز گزشتہ دو دنوں میں آبنائے ہرمز سے گزر کر ایرانی بندرگاہوں تک پہنچے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ آئل ٹینکرز خالی تھے اور ان کی واپسی کو ایران کے لئے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ امریکی نگرانی اور سخت پابندیوں کے باوجود ان کی واپسی ممکن ہوئی ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ان کا ملک کسی بھی دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکاتا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یہ واپسی ایران کی طاقت کی نشاندہی کرتی ہے۔

آبنائے ہرمز عالمی تیل تجارت کے لئے نہایت اہم گزرگاہ سمجھی جاتی ہے۔ یہاں کی کشیدگی عالمی منڈیوں پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ پیش رفت کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان جاری تناؤ میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ خلیجی خطے کی صورتحال پر عالمی طاقتیں گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں