ایران جنگ میں ثالثی، امریکی ایوان میں پاکستان کے حق میں قرارداد پیش

ایران جنگ میں ثالثی، امریکی ایوان میں پاکستان کے حق میں قرارداد پیش کی گئی، جس میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران جنگ میں ثالثی، امریکی ایوان میں پاکستان کے حق میں قرارداد پیش

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی ایوانِ نمائندگان میں ایران جنگ کے خاتمے کے لئے پاکستان کی ثالثی کوششوں کی ستائش میں قرارداد پیش کی گئی۔

امریکی کانگریس کے رکن الگرین نے یہ قرارداد پیش کی، جس میں پاکستان کو ‘غیر جانبدار اور قابلِ اعتماد ثالث’ قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان کی ثالثی کوششوں کو قطر کی مکمل حمایت حاصل ہے، اور اس نے مذاکرات پر زور دیا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ تباہ کن جنگ کے دوران پاکستان کا کردار کلیدی رہا اور اس نے نقصان روکنے کے لئے بہترین سہولت کاری فراہم کی۔

یاد رہے کہ الگرین نے کہا کہ پاکستان کا غیر جانبدار شراکت دار کے طور پر کردار سفارتکاری کا مؤثر راستہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں