پاکستان کا امن کردار تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔شہباز شریف

وزیر اعظم نے ایران امریکا جنگ روکنے میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران امریکا جنگ روکنے میں پاکستان کا کردار، وزیراعظم کا دعویٰ

گلگت: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ روکنے میں پاکستان کا کردار تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ترقی کے دھارے میں پسماندہ علاقوں کو شامل کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دور دراز علاقوں میں معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ ہونہار طلبا کو تعلیم کے بہتر مواقع مل سکیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ شمسی توانائی کا منصوبہ آئندہ سال مکمل ہوگا اور شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے 15 ہزار گھرانوں کو مفت سولر پینلز دیے جائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ گلگت بلتستان کے دانش اسکولوں میں طالبات کو تعلیم، کتابیں، یونیفارم اور کھانا مفت فراہم کیا جائے گا جبکہ جدید سہولیات بھی مہیا کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے عالمی سطح پر امن کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ایران و امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششیں کی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں