ایرانی صدر نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے امریکہ کو پابندیاں ختم کرنا ہوں گی۔
تہران: (رائیٹ ناؤنیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی مکمل بحالی کے لیے امریکہ کو پابندیاں ختم کرنا ہوں گی۔ انہوں نے یہ بات فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں کہی۔
ایرانی صدر نے بتایا کہ ایران نے امریکہ کے ساتھ 2 مرتبہ مذاکرات کیے مگر دوران مذاکرات امریکہ نے پیٹھ میں چھرا گھونپا۔ امریکی رویے نے سفارت کاری کو دھمکیوں، دباؤ اور پابندیوں کی طرف موڑ دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر بار بات چیت کے ساتھ ایران پر فوجی کارروائیاں بھی ہوئیں۔ ایرانی صدر نے کہا کہ مذاکرات کے لیے جنگ کا خاتمہ اور مستقبل میں جارحیت نہ ہونے کی ضمانت ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی بحری ناکہ بندی نے خطے کے استحکام کو متاثر کیا ہے، جس کے باعث آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے امریکہ کو پابندیاں ختم کرنا ہوں گی۔
یاد رہے کہ ایرانی صدر نے متحدہ عرب امارات پر حملوں کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے اور کہا کہ ایران کسی بھی فوجی کارروائی کا باقاعدہ اعلان کرتا ہے۔














