ایران کی امارات پر حملوں کی تردید، یو اے ای کو کارروائی پر جوابی انتباہ

ایران نے امارات پر حملے کی تردید کرتے ہوئے یو اے ای کو کارروائی کی صورت میں سخت جواب دینے کا انتباہ دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کی امارات پر حملوں کی تردید، یو اے ای کو کارروائی پر جوابی انتباہ

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران نے متحدہ عرب امارات پر حملے کی تردید کی ہے۔ ترجمان خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر نے کہا کہ امارات پر حملے کا الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایران نے واضح کیا ہے کہ امارات نے کارروائی کی تو سخت جواب دیا جائے گا۔ ایران کے جواب کے بعد امارات کو ندامت ہوگی۔

اماراتی وزارت دفاع کے بیان کو ایران نے جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ایران نے یو اے ای کو امریکیوں اور صیہونیوں کے لئے پناہ گاہ نہ بننے کی تنبیہ کی ہے۔

ایران نے کہا کہ امارات کا امریکی اور صیہونی افواج کا اڈا بننا اسلامی دنیا کے لئے دھوکہ ہوگا۔ خطے میں امریکا اور اسرائیل کو عدم استحکام کی وجہ قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ امارات کی جانب سے ایران پر حملے کے الزامات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں