امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نیوکلیئر ہتھیار نہ دینے اور پاک بھارت نیوکلیئر جنگ کو روکنے کا دعویٰ کیا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو نیوکلیئر ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان نیوکلیئر جنگ ہونے والی تھی۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی نیوی، فضائیہ اور ریڈار نظام تباہ ہو چکے ہیں۔ ان کے لیڈر بھی موجود نہیں، ان کی قیادت ختم ہو چکی ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ اگر ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوتے تو دنیا کو نقصان پہنچتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے چند دنوں میں وہ کام کر لیا جو 6 سال میں ہونا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاک بھارت سمیت 8 جنگوں کو روکا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان نیوکلیئر جنگ شروع ہونے والی تھی۔
واضح رہے کہ انہوں نے ایران پر بی ٹو بمبار طیاروں سے حملے کر کے نیوکلیئر تنصیبات تباہ کرنے کا دعویٰ کیا اور دنیا کو بڑے خطرے سے بچالیا۔














