ایران امریکا جنگ دوبارہ چھڑ سکتی ہے، تہران نے خطرناک اشارہ دے دیا؟

ایران اور امریکا کے درمیان دوبارہ جنگ کا خدشہ ہے، ایرانی مسلح افواج تیار ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کا خدشہ، مسلح افواج تیار

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران کے خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کے بریگیڈیئر جنرل سردار جعفر اسدی نے خبردار کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان دوبارہ جنگ چھڑنے کا خدشہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایرانی مسلح افواج کسی بھی نئی امریکی مہم جوئی کے لیے تیار ہیں۔

فارس نیوز کے مطابق، بریگیڈیئر جنرل نے کہا ہے کہ شواہد بتاتے ہیں کہ امریکا کسی معاہدے کی پاسداری نہیں کرتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان تنازعے کا امکان موجود ہے، تاہم ایرانی عوام اور دیگر سیاسی گروہ متحد ہیں۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی مذاکراتی پیشکش پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، ایران نے جمعرات کو اپنی نئی تجویز پاکستان کو دی تھی، جس کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے تہران میں سفارتکاروں کو بتایا کہ فیصلہ امریکا کے ہاتھ میں ہے کہ وہ سفارتکاری یا تصادم کا راستہ اختیار کرے۔ ایران دونوں حالات کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے قطر، کویت، امارات اور اسرائیل کو 8 ارب 60 کروڑ ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں