اگست 2026 میں 12 تعطیلات کا امکان، شہریوں کو طویل ویک اینڈ کی خوشخبری

اگست 2026 پاکستان میں 12 تعطیلات کا مہینہ ثابت ہو سکتا ہے، یوم آزادی اور عید میلاد شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اگست 2026 میں 12 تعطیلات کا امکان، شہریوں کو طویل ویک اینڈ کی خوشخبری

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) اگست 2026 پاکستان میں تعطیلات کا سب سے زیادہ مہینہ بن سکتا ہے۔ سرکاری کیلنڈر کے مطابق شہریوں کو 12 تعطیلات ملنے کا امکان ہے۔

14 اگست 2026 کو یوم آزادی منایا جائے گا، جو جمعہ کو ہوگا۔ اس کے باعث شہریوں کو ہفتہ وار چھٹیوں کے ساتھ لانگ ویک اینڈ ملنے کا امکان ہے۔

عید میلاد النبی ﷺ 25 اگست کو ہوگی، جس پر عام تعطیل کی توقع ہے۔ سرکاری کیلنڈر کے مطابق مزید ہفتہ وار تعطیلات بھی ہوں گی۔

تعطیلات کا یہ شیڈول حکومت کے نوٹیفکیشن پر منحصر ہے۔ نجی ادارے اپنی پالیسی کے مطابق چھٹیاں دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بعض دفاتر میں اسکیلیٹل اسٹاف کو رخصت کے دن بھی بلایا جاتا ہے، جنہیں بعد میں چھٹیاں دی جاتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں