امریکا کی مشرق وسطیٰ کو 8 ارب 60 کروڑ ڈالر کے اسلحہ کی فروخت کی منظوری

امریکا نے مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں کو 8 ارب 60 کروڑ ڈالر کے اسلحہ کی فروخت کی منظوری دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا کی مشرق وسطیٰ کو 8 ارب 60 کروڑ ڈالر کے اسلحہ کی فروخت کی منظوری

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ) امریکا نے مشرق وسطیٰ کے اتحادی ممالک کو 8 ارب 60 کروڑ ڈالر کے اسلحہ اور فوجی آلات فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس میں قطر، کویت، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل شامل ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق کویت کو ڈھائی ارب ڈالر کا بیٹل کمانڈ سسٹم اور متعلقہ آلات فراہم کیے جائیں گے۔ اسرائیل کو 99 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کے ایڈوانسڈ پریسیژن کِل ویپن سسٹم کی فروخت کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

قطر کو 4 ارب ایک کروڑ ڈالر کے پیٹریاٹ میزائل دیے جائیں گے جبکہ متحدہ عرب امارات کو 14 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کے ایڈوانسڈ پریسیژن کِل ویپن بھیجے جائیں گے۔ یہ اعلان امریکی محکمہ خارجہ نے کیا ہے۔

اسلحہ کی فروخت کا مقصد مشرق وسطیٰ میں امریکی اتحادیوں کی دفاعی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ اس اقدام سے خطے میں استحکام اور امریکی مفادات کی حفاظت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں سیاسی تبدیلیاں اور علاقائی کشیدگی امریکا کی اسلحہ فروخت کی پالیسی پر اثر انداز ہوتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں