ایران جنگ کے اخراجات نے امریکی معیشت کو متاثر کیا ہے، ایندھن کی قیمتیں 40 فیصد بڑھ گئیں۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ ایران جنگ کے اخراجات نے امریکا کی معیشت پر بھاری بوجھ ڈالا ہے۔ اس جنگ کو اب تک کی سب سے مہنگی جنگ قرار دیا جا رہا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حالیہ ایران جنگ کے دوران پہلے 6 دنوں میں 11.3 ارب ڈالر اسلحے پر خرچ کیے گئے۔ پہلے ہفتے کے اختتام پر یہ رقم 12.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔
رپورٹس بتاتی ہیں کہ ایران جنگ میں کم از کم 3 ہزار 375 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 13 امریکی فوجی شامل ہیں۔ 200 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ایران جنگ کے اثرات امریکی شہریوں پر بھی نظر آ رہے ہیں۔ ایندھن کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ ہوا، جس سے گھریلو اخراجات بڑھ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ ایران جنگ کے خلاف امریکا میں شدید عوامی ردعمل ہے۔ ایک سروے کے مطابق 60 فیصد امریکی شہری ایران پر حملوں کے خلاف ہیں۔











