پنجاب پاور کیس، وزیراعظم کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران یوسف کی عبوری ضمانت منظور

عدالت نے وزیراعظم کی بیٹی اور داماد کو 7 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم کی بیٹی اور داماد کی عبوری ضمانت

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ مبینہ کرپشن ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کو 7 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی میں مبینہ کرپشن کے کیس میں رابعہ عمران اور عمران یوسف نے عبوری ضمانت کے لیے درخواست دی۔

عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عبوری ضمانت منظور کی اور 7 مئی تک گرفتاری سے روک دیا۔

یہ کیس اسپیشل سینٹرل کورٹ کے جج اشفاق احمد نے سنا، جہاں دونوں ملزمان نے حاضری دی۔

یاد رہے کہ نیب نے اس کیس میں ملزمان کو اشتہاری قرار دیا تھا، تاہم ترامیم کے بعد یہ کیس ایف آئی اے کو منتقل ہوا۔

دیگر متعلقہ خبریں