گوگل نے یوٹیوب میں AI سرچ کی آزمائش شروع کی ہے، جو امریکہ میں پریمیئم صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔
کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ گوگل نے یوٹیوب میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (AI) سرچ فیچر کا تجربہ شروع کیا ہے۔ یہ فیچر امریکہ میں 18 سال یا اس سے زائد عمر کے یوٹیوب پریمیئم صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔
کمپنی کے مطابق، یہ فیچر صارفین کو سادہ سرچ کی بجائے پیچیدہ سوالات کے ذریعے جامع نتائج فراہم کرے گا۔ یہ نتائج ویڈیوز اور ٹیکسٹ پر مشتمل ہوں گے۔
صارفین کو اس فیچر کو اکاؤنٹ میں جا کر فعال کرنا ہوگا۔ اس کے بعد، سرچ بار میں ‘آسک یوٹیوب’ بٹن پر کلک کرنے پر مختلف پروموٹس سجیشنز نظر آئیں گی۔
یہ فیچر صارفین کو روڈ ٹرپ جیسی معلومات حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے، اور نتائج کے بعد مزید سوالات بھی پوچھے جا سکتے ہیں۔ کمپنی نے اس کی مکمل دستیابی کی تاریخ نہیں بتائی۔
یاد رہے کہ گوگل دیگر پراڈکٹس میں بھی اے آئی کو شامل کر رہا ہے تاکہ صارفین کو بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔














