بوٹوکس اسٹرپس سوشل میڈیا پر وائرل، ماہرین کے مطابق یہ بوٹوکس کا متبادل نہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ‘بوٹوکس اسٹرپس’ بیوٹی ٹرینڈ بن چکی ہیں۔ یہ پٹیاں دعویٰ کرتی ہیں کہ بغیر انجکشن کے چہرے کی جھریاں ختم کر سکتی ہیں۔
ماہرین جلد کا کہنا ہے کہ یہ پٹیاں بوٹوکس کا متبادل نہیں ہیں۔ یہ صرف جلد کو عارضی طور پر کھینچ کر ہموار کرتی ہیں، جبکہ بوٹوکس انجیکشن اعصابی سگنلز کو متاثر کرتا ہے۔
جلد کی صفائی اور انفیکشن سے بچاؤ کے لیے ایک بار استعمال ہونے والے پیچز محفوظ ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر جلد ان پٹیوں میں استعمال ہونے والے گوند سے حساس نہیں ہے، تو ان کا طویل مدتی استعمال محفوظ ہے۔
یہ اسٹرپس ان لوگوں کے لیے ایک سستا اور غیر تکلیف دہ حل ہو سکتی ہیں جو عارضی طور پر اپنی باریک لکیروں کو چھپانا چاہتے ہیں، لیکن اسے اصل بوٹوکس ٹریٹمنٹ کا متبادل سمجھنا درست نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ بوٹوکس اسٹرپس بیوٹی انڈسٹری کا ایک دلچسپ اضافہ ہیں، مگر کلینیکل علاج کے مقابلے میں ان کے نتائج محدود ہیں۔















