صبا فیصل کا شوہروں پر شک کرنے والی بیویوں کو خاص مشورہ

صبا فیصل نے مشورہ دیا کہ شوہروں پر شک کرنے والی بیویاں پرسکون رہیں کیونکہ شوہر آخرکار بیوی کے پاس ہی آتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
صبا فیصل، شوہروں پر شک کرنے والی بیویوں کو خاص مشورہ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ پاکستانی شوبز کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے شوہروں پر شک کرنے والی بیویوں کو مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیویوں کو پرسکون رہنا چاہیے کیونکہ شوہر بالآخر اپنی بیوی کے پاس ہی آتا ہے۔

صبا فیصل نے مزید کہا کہ عورت کو خود پر اعتماد ہونا چاہیے اور غیر ضروری خدشات سے بچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مرد چاہے کہیں بھی جائے، بالآخر اپنے گھر اور خاندان کی طرف لوٹتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ بیوی کو اتنا مضبوط ہونا چاہیے کہ کوئی دوسری عورت اس کے شوہر کے قریب آنے سے پہلے سو بار سوچے۔ انہوں نے کہا کہ شوہر کے پاس دولت ہونے کی صورت میں وہ باہر تعلقات کے بارے میں سوچ سکتا ہے، مگر گھریلو ذمہ داریاں بھی نبھاتا ہے۔

صبا فیصل نے کہا کہ بعض گھریلو خواتین کے پاس مصروفیات کم ہوتی ہیں جس کی وجہ سے وہ شوہروں پر نظر رکھتی ہیں، حتیٰ کہ بعض اوقات ڈراموں کی طرح ان کا پیچھا بھی کرواتی ہیں۔ ان دنوں وہ ایک ایسے ڈرامے میں کام کر رہی ہیں جس میں ان کا کردار شوہر پر نظر رکھنے کے لیے ڈرائیور کو پیچھے بھیجتا ہے۔

واضح رہے کہ صبا فیصل نے ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا کہ 25 سال قبل جب وہ اپنے شوہر کو لینے ان کے دفتر گئیں، تو ریسپشنسٹ کو اپنا تعارف مسز فیصل کے طور پر کروایا، جس پر ان کے شوہر نے پوچھا کہ کیا کہا تھا کیونکہ ریسپشنسٹ نے ملازمت چھوڑ دی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں