مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی فلم ‘Michael’ آج ریلیز کی جا رہی ہے، جس میں ان کے بھتیجے جعفر جیکسن نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
لاس اینجلس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی فلم مائیکل (Michael) آج 24 اپریل 2026 کو عالمی سطح پر ریلیز کی جا رہی ہے۔ فلم کے ٹریلر اور اسٹار کاسٹ نے شائقین میں زبردست تجسس پیدا کیا ہے۔
فلم کی ہدایت کاری انٹوان فوکا نے کی ہے جبکہ پروڈکشن گراہم کنگ کی ہے۔ فلم میں مائیکل جیکسن کا کردار ان کے بھتیجے جعفر جیکسن نے ادا کیا ہے، جس سے وہ اداکاری کے میدان میں قدم رکھ رہے ہیں۔
فلم میں مائیکل کی ابتدائی زندگی اور جیکسن 5 سے عالمی سپر اسٹار بننے تک کا سفر دکھایا گیا ہے۔ ان کے میوزک کیریئر، خاندانی تعلقات اور شہرت کے دباؤ کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کی تیاری کے دوران اسکرپٹ میں تبدیلیاں کی گئیں اور ری شوٹس بھی کیے گئے، جس کے باوجود فلم کو بصری طور پر شاندار قرار دیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ ‘مائیکل’ کو 2026 کی سب سے زیادہ متوقع بایوپک فلموں میں شمار کیا جا رہا تھا، اور اب سینما گھروں میں شائقین کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے۔















