سوہائے علی ابڑو کی شوہر سے علیحدگی کی خبریں زیر گردش

سوہائے علی ابڑو کی شوہر سے علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سوہائے علی ابڑو، شوہر سے علیحدگی کی خبریں زیر گردش

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی معروف اداکارہ سوہائے علی ابڑو کی شوہر سے علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔ سوہائے علی ابڑو نے ہمیشہ اپنی ازدواجی زندگی کو نجی رکھا ہے، مگر حالیہ دنوں میں ان کے شوہر کے ساتھ کوئی پوسٹ نظر نہیں آئی۔

اداکارہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ان کی شادی کی پوسٹس ہٹا دی گئی ہیں، جبکہ دونوں نے ایک دوسرے کو ان فالو بھی کر دیا ہے۔ ان کی مایوں کی تصاویر اب بھی موجود ہیں، مگر شادی کی دیگر پوسٹس غائب ہیں۔

سوہائے علی نے نومبر 2022 میں اپنے شوہر کے ساتھ آخری بار ایک ریل شیئر کی تھی۔ اس کے بعد، 2024 میں فادرز ڈے پر بھی انہوں نے اپنے شوہر کے لیے آخری پوسٹ کی تھی۔

سوشل میڈیا پر ان کی غیر موجودگی اور پوسٹس کے حذف ہونے کی وجہ سے مداحوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے فینز ان کے ذاتی معاملات کا احترام کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سوہائے علی ابڑو نے ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو میڈیا سے دور رکھا ہے۔ ان کی شادی کی خبریں بھی میڈیا میں کم ہی آئی تھیں، اور اب علیحدگی کی خبریں بھی اسی طرح سامنے آ رہی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں