چین نے امریکا کو ون چائنا پالیسی کی پاسداری کرنے اور اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہنے کا کہا ہے۔
بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکا کے افریقی ممالک پر دباؤ ڈالنے کے الزام کو مسترد کر دیا ہے۔
انہوں نے بیان میں کہا ہے کہ امریکا کے اشتعال انگیز بیانات کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں اور امریکا کو ون چائنا پالیسی کی پاسداری کرنی چاہیے۔
چینی وزارت خارجہ نے تائیوان کے صدر کے اوور فلائٹ کلیئرنس منسوخ کرنے پر واشنگٹن کی تنقید کی سخت مخالفت کی ہے۔
تائیوان کا کہنا ہے کہ کچھ افریقی ممالک نے ان کے صدارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت منسوخ کر دی ہے۔
واضح رہے کہ چین ون چائنا پالیسی کے تحت تائیوان کو اپنا حصہ مانتا ہے اور اس کی حمایت کے خلاف ہے۔














