اسلام آباد میں ایچ آئی وی کے 618 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد میں ایچ آئی وی کے 618 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں نوجوان مردوں کی اکثریت ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد، ایچ آئی وی کے 618 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایچ آئی وی کے نئے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق 2025 میں 498 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ جنوری 2025 سے مارچ 2026 تک 618 نئے کیسز سامنے آئے۔

اعداد و شمار کے مطابق ہر ماہ اوسطاً 41 سے زائد افراد ایچ آئی وی کا شکار ہو رہے ہیں، جن میں 64 فیصد بالغ مرد ہیں۔ 618 کیسز میں 397 مرد، 106 خواتین، 93 خواجہ سرا اور 22 بچے شامل ہیں۔

حکام کے مطابق 2026 کی پہلی سہ ماہی میں 120 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جولائی 2025 میں سب سے زیادہ 63 کیسز سامنے آئے۔ ایچ آئی وی متاثرین میں نوجوان مردوں کی اکثریت ہے۔

ماہرین کے مطابق منشیات کے زیر اثر غیر محفوظ جنسی رویے ایچ آئی وی پھیلنے کی بڑی وجہ ہیں۔ پاکستان میں ایچ آئی وی کے مریضوں کی تعداد تقریباً ساڑھے 3 لاکھ ہے۔

واضح رہے کہ ماہرین صحت کے مطابق سندھ میں روزانہ بچوں کے اوسطاً 3 سے 4 نئے ایچ آئی وی کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، جبکہ پنجاب حکومت نے ایڈز کے معاملے میں احتساب کا عندیہ دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں