امریکی اور اسرائیلی حملوں میں زخمی افراد کا مفت علاج کیا جائیگا۔ ایران

ایران نے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے متاثرین کے لیے مفت علاج کا اعلان کیا ہے، جس سے 40 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا زخمی افراد کے مفت علاج کا اعلان

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے متاثرین کے لیے بڑا اعلان کیا ہے کہ تمام زخمی افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ایرانی حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت زخمی شہریوں کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرے گی۔ یہ سہولیات سرکاری اسپتالوں اور خصوصی طبی مراکز میں فراہم کی جائیں گی۔

ترجمان نے مزید وضاحت کی کہ تقریباً 40 ہزار متاثرین کو اس منصوبے کے تحت مفت علاج دیا جائے گا۔

یہ اقدام انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اٹھایا گیا ہے، تاکہ متاثرہ شہریوں کو فوری ریلیف مل سکے۔

واضح رہے کہ ایران نے حال ہی میں آبنائے ہرمز میں دو بحری جہاز قبضے میں لے لیے ہیں، جس میں ایک اسرائیلی جہاز بھی شامل ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں