اٹلی کی تحقیق میں انکشاف ہوا کہ مرنے سے قبل خواب ایک جیسے ہوتے ہیں، جو سکون فراہم کرتے ہیں۔
روم: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انسانی زندگی کے آخری ایام میں نظر آنے والے خواب ہمیشہ معمہ رہے ہیں، لیکن حالیہ سائنسی تحقیق نے پردہ اٹھایا ہے۔
اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مرنے سے پہلے لوگوں کو حیرت انگیز اور اکثر ایک جیسے خواب اور مناظر دکھائی دیتے ہیں۔ اٹلی کے ماہرین کے مطابق یہ خواب سکون فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
تحقیق میں 239 طبی ورکرز، نرسوں اور ماہرین نفسیات سے ڈیٹا جمع کیا گیا جنہوں نے مریضوں کے تجربات کو خود سنا اور دیکھا تھا۔ یہ نتائج جریدے ‘ڈیتھ اسٹڈیز’ میں شائع ہوئے۔
یہ خواب مریضوں کو موت کے لیے ذہنی اور روحانی طور پر تیار کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ خواب مریضوں کو احساس دلاتے ہیں کہ وہ اکیلے نہیں ہیں، جس سے انہیں سکون ملتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ تحقیق ان لوگوں پر کی گئی جو بیماری کے آخری مرحلے میں تھے، اور ان کے تجربات حیرت انگیز طور پر ایک جیسے پائے گئے۔















