متحدہ عرب امارات نے ممکنہ مالی بحران سے نمٹنے کے لیے امریکا سے رابطہ کر لیا ہے، ڈالر سپورٹ کے لیے بات چیت جاری۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) متحدہ عرب امارات نے ممکنہ مالی بحران سے نمٹنے کے لیے امریکا سے رابطہ کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، متحدہ عرب امارات اب تک جنگ کے بڑے معاشی اثرات سے محفوظ رہا ہے، لیکن ایران جنگ کی شدت بڑھنے کی صورت میں مالی بیک اپ کا خواہشمند ہے۔ اس مقصد کے لیے ڈالر سپورٹ کے لیے امریکا سے بات چیت شروع کر دی گئی ہے۔
متحدہ عرب امارات کے حکام کی امریکی حکام سے اہم ملاقات ہوئی جس میں کرنسی سواپ لائن کے ذریعے ڈالر تک رسائی پر غور کیا گیا۔ اماراتی حکام نے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سے واشنگٹن میں مذاکرات کیے۔
یہ اقدام اس لیے اہم ہے کہ یو اے ای کو ممکنہ معاشی چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے، خاص طور پر اگر ایران جنگ کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی معیشت خلیجی خطے کی مستحکم معیشتوں میں سے ایک تصور کی جاتی ہے، لیکن عالمی اقتصادی حالات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔













