غیر قانونی پناہ گزینوں کی آمد میں اضافہ، 602 غیر قانونی تارکین برطانیہ پہنچ گئے

600 سے زائد غیر قانونی پناہ گزینوں نے انگلش چینل عبور کیا، برطانیہ کے لیے تشویش کا باعث۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
انگلش چینل، 600 غیر قانونی پناہ گزینوں کا کامیاب عبور

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایک ہی دن میں 600 سے زائد غیر قانونی پناہ گزینوں نے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے انگلش چینل عبور کیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 602 تارکین وطن 9 چھوٹی کشتیوں میں سوار ہو کر چینل عبور کرنے میں کامیاب ہوئے، جس کے بعد رواں سال تارکین کی مجموعی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

برطانوی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس دوران 42 ہزار غیر قانونی تارکین کو روکا گیا ہے، اور تقریباً 60 ہزار کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔

یہ صورتحال برطانیہ کے لیے تشویش کا باعث بن رہی ہے کیونکہ اس سے ملک کی سیکیورٹی اور معاشی مسائل میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں غیر قانونی تارکین کی آمد کا مسئلہ کئی سالوں سے جاری ہے، جو ملکی پالیسیوں اور بین الاقوامی تعلقات پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں