امریکا کا ایرانی جہاز پر قبضہ، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

ایران نے امریکی فوج کے ایرانی جہاز پر قبضے کو جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا اور جوابی کارروائی کا اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا کا ایرانی جہاز پر قبضہ، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کی جانب سے امریکی فوج کے ایرانی بحری جہاز پر فائرنگ اور قبضے کو جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس اقدام کا جواب جلد دیا جائے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ترجمان کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ امریکہ نے نہ صرف جنگ بندی کی خلاف ورزی کی بلکہ سمندری راہزنی کا ارتکاب بھی کیا۔

بیان میں بتایا گیا کہ امریکی فورسز نے بحیرہ عمان میں ایرانی تجارتی جہاز پر فائرنگ کی، نیویگیشن سسٹم کو ناکارہ بنایا اور مسلح میرینز کو جہاز پر اتارا۔ ایران کی مسلح افواج نے اس کارروائی کو ‘مسلح بحری ڈکیتی’ قرار دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق خلیج میں امریکی بحری ناکہ بندی کے دوران ایران کے پرچم بردار کارگو جہاز کو روکا گیا تھا۔ جہاز نے وارننگ پر عمل نہیں کیا جس پر امریکی بحریہ نے اسے تحویل میں لیا۔

واضح رہے کہ امریکی اور ایرانی بحری جہازوں کے درمیان کشیدگی کی تاریخ طویل ہے اور دونوں ممالک کے درمیان متعدد مرتبہ بحری محاذ پر تنازعات ہو چکے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں