ایران نے چینی سیٹلائٹ کے زریعے مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں کی نگرانی کی

ایران نے چینی سیٹلائٹ کے ذریعے مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں کی نگرانی کی، فنانشنل ٹائمز کا انکشاف۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران  نے  چینی سیٹلائٹ کے زریعے مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں کی نگرانی کی

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانوی اخبار فنانشنل ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے چینی جاسوس سیٹلائٹ کے ذریعے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کی نگرانی کی۔

رپورٹ کے مطابق، 2024 کے اواخر میں چینی سیٹلائٹ ‘TEE-01B’ ایرانی پاسداران انقلاب کو دیا گیا، جو اہم امریکی تنصیبات کی نگرانی کے لیے استعمال ہوا۔ مارچ میں سیٹلائٹ تصاویر کے ذریعے ڈرون اور میزائل حملوں سے پہلے اور بعد کی معلومات حاصل کی گئیں۔

فنانشل ٹائمز نے بتایا کہ سیٹلائٹ نے سعودی عرب، اردن، بحرین، عراق، کویت، جبوتی اور عمان میں اہم فوجی مقامات کی تصاویر لیں۔ 14 مارچ کو امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی اڈے پر حملے کی تصدیق کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق، سیٹلائٹ کی ہائی ریزولوشن کی صلاحیت ایران کو اہداف کی شناخت اور مؤثر حملوں کی منصوبہ بندی میں معاونت فراہم کرتی ہے۔ ایران نے اس نظام کے لیے 36.6 ملین ڈالر ادا کیے۔

واضح رہے کہ چین نے ایران کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غیر مصدقہ معلومات کی مخالفت کرتا ہے اور ہمیشہ امن کے فروغ کے لیے کام کرتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں