پاکستان سکھوں کا اصل گھر ہے اور بین المذاہب ہم آہنگی کا علمبردار ہے۔ رمیش سنگھ اروڑہ

صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ پاکستان سکھوں کا اصل گھر ہے اور بین المذاہب ہم آہنگی کا علمبردار ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
رمیش سنگھ اروڑہ، پاکستان سکھوں کا اصل گھر اور ہم آہنگی کا علمبردار

حسن ابدال: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ پاکستان سکھوں کا اصل گھر ہے اور بین المذاہب ہم آہنگی کا علمبردار ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یاتریوں کا پرتپاک استقبال دنیا کو محبت اور رواداری کا پیغام دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سکھ یاتریوں نے پاکستان کو امن اور محبت کا گہوارہ قرار دیا ہے، جبکہ پاکستان امن کا قلعہ ہے۔

صوبائی وزیر نے پنجاب حکومت کی جانب سے سکھ یاتریوں کے لئے قابل ستائش اقدامات کی تعریف کی اور مترکہ وقف املاک بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ گوردوارہ سری پنجہ صاحب مذہبی اور عالمی سطح پر نہایت اہمیت رکھتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں