ایرانی وزارت دفاع نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں فوجی مداخلت سے بحران بڑھ سکتا ہے اور عالمی توانائی کی سلامتی متاثر ہو سکتی ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی وزارت دفاع نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی بیرونی فوجی مداخلت سے بحران شدید ہو سکتا ہے اور عالمی توانائی کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
ایران کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان میں اپنی فوجی کوششوں میں ناکام رہیں گے۔
ایرانی فوج نے امریکی پابندیوں کو کھلے سمندر میں قزاقی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی بندرگاہوں کو خطرہ ہوا تو خلیج عمان اور دیگر بندرگاہیں محفوظ نہیں رہیں گی۔
ایرانی فوج کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ خلیجی بندرگاہیں یا تو سب کے لیے کھلی ہوں گی یا کسی کے لیے نہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے معاہدے کے لیے ہم سے رابطہ کیا تھا اور بےتابی سے ڈیل چاہتے ہیں۔













