برطانوی وزیراعظم نے لبنان کو فوری جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے انسانی بحران کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانوی وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر نے لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے بہت کام درکار ہے۔
سرکیئر اسٹارمر نے اسلام آباد میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سفارت کاری ہی درست راستہ ہے جس سے پائیدار جنگ بندی حاصل ہوسکے۔ مزید برآں، انہوں نے کہا کہ لبنان میں بمباری شدید انسانی بحران کو جنم دے رہی ہے جسے فوراً بند ہونا چاہیے۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ ہفتوں کی تباہی اور اضطراب کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے موجودہ تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ انہوں نے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی حمایت کی ہے۔
انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں فوری بند ہونی چاہئیں اور بین الاقوامی قانون کے مطابق آبنائے ہرمز سمیت بحری آمد و رفت کی آزادی کا احترام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے لیے کوئی ٹول عائد نہیں ہونا چاہیے۔
یاد رہے کہ برطانیہ، فرانس اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ آزاد جہاز رانی کے تحفظ کے لیے وسیع اتحاد بنانے پر کام کر رہا ہے۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان میں فوجی مداخلت کی کسی بھی کوشش میں ناکام رہیں گے۔













