حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 17 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کی ہے، جس سے نئی قیمت 450 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے ڈیزل اور پیٹرول کے بعد مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی نمایاں کمی کر دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 17 روپے 33 پیسے کمی کی گئی ہے، جس سے نئی قیمت 450 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 135 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کرتے ہوئے سبسڈی برقرار رکھنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 25 روپے 31 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس سے نئی قیمت 369 روپے 72 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔
یاد رہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں 40 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ صدر گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نیبل محمود کے مطابق یہ فیصلہ ٹرانسپورٹرز اور عوام دونوں کے لیے مفید ثابت ہوگا۔















