تمیم اقبال بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر مقرر

تمیم اقبال کو بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا نیا صدر مقرر کردیا گیا، حکومت نے موجودہ بورڈ تحلیل کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
تمیم اقبال، بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر مقرر

ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق کپتان تمیم اقبال کو بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا نیا صدر مقرر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلادیش حکومت نے موجودہ بورڈ کو تحلیل کرکے نیا سیٹ اپ قائم کیا ہے۔ امین الاسلام بلبل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور عبوری کمیٹی کو آئندہ 90 دن میں انتخابات کرانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اس تبدیلی کو کرکٹ گورننس میں اصلاحات اور بین الاقوامی تعلقات بہتر بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

سابق صدر امین الاسلام بلبل کو ہٹانے کی وجہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے معاملات اور انتظامی تنازعات کو قرار دیا گیا ہے۔ بنگلادیش پہلے ہی بھارت کے ساتھ کرکٹ تعلقات بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ امین الاسلام نے بی سی بی انتخابات میں مداخلت کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کسی بھی بے ضابطگی میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں