کیا ایران کا ممکنہ حملہ عالمی انٹرنیٹ نظام کو مفلوج کر سکتا ہے؟

ایران کے ممکنہ حملے سے آبنائے ہرمز کی انٹرنیٹ کیبلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے، جس سے عالمی بینکنگ اور اسٹاک مارکیٹ متاثر ہو سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا ممکنہ حملہ عالمی انٹرنیٹ نظام کو مفلوج کر سکتا ہے

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی انٹرنیٹ نظام خطرے میں پڑ گیا ہے۔ آبنائے ہرمز میں موجود فائبر آپٹک کیبلز، جو عالمی انٹرنیٹ ٹریفک کو سہارا دیتی ہیں، کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

آبنائے ہرمز اور بحیرہ احمر میں موجود یہ کیبلز دنیا کی توانائی اور ڈیجیٹل نظام کی شہ رگ ہیں، جن کے ذریعے عالمی بینکنگ، اسٹاک مارکیٹ اور مصنوعی ذہانت کی سروسز فعال رہتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق، ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائی ہیں، جس سے مرمتی جہازوں کا داخلہ مشکل ہو گیا ہے۔ اگر یہ کیبلز کٹ گئیں تو ڈیٹا کی منتقلی میں تاخیر ہوگی اور عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ماضی میں یمن کے حوثی باغیوں کے حملوں کے باعث بحیرہ احمر میں کیبلز کو نقصان پہنچا تھا، جس سے ایشیا اور افریقہ میں انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہوئی تھی۔ موجودہ صورتحال میں عالمی انٹرنیٹ نظام کو خطرہ پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں