ٹیلی کام سیکٹر کا 2025 میں 278 ارب روپے ٹیکس ادا، ڈیجیٹل معیشت کی مستحکم بنیادیں

جی ایس ایم اے کی رپورٹ کے مطابق 2025 میں ٹیلی کام سیکٹر نے 278 ارب روپے ٹیکس دیا، جبکہ خواتین کی موبائل انٹرنیٹ تک رسائی میں نمایاں اضافہ ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹیلی کام سیکٹر کا 2025 میں 278 ارب روپے ٹیکس ادا، ڈیجیٹل معیشت کی مستحکم بنیادیں

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) جی ایس ایم اے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت مستحکم بنیادوں پر استوار ہو رہی ہے۔ 2025 میں ٹیلی کام سیکٹر نے قومی خزانے میں 278 ارب روپے ٹیکس اور فیس کی مد میں جمع کرائے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں خواتین کی موبائل انٹرنیٹ تک رسائی میں 45 فیصد سے 53 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں صنفی فرق 25 فیصد سے کم ہو کر 8 فیصد رہ گیا ہے۔

جی ایس ایم اے نے کہا کہ اسپیکٹرم اصلاحات سے سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری آئی ہے۔ تاہم، ٹیلی کام سیکٹر پر بھاری ٹیکس سرمایہ کاری کی رفتار کو متاثر کر سکتے ہیں۔

جی ایس ایم اے کے سربراہ جولین گورمن کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مصنوعی ذہانت پر مبنی معیشت کے تقاضے پورے کرنے کے لیے فائبر نیٹ ورک اور کلاؤڈ ڈیٹا سینٹرز میں سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔

یاد رہے کہ خواتین اور دیہی علاقوں میں ڈیجیٹل شمولیت کو فروغ دینا، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے ڈیجیٹل پاکستان ویژن 2030 کے اہداف کے حصول کو یقینی بنا سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں