ایرانی افواج نے آبنائے ہرمز میں امریکی جہاز روک لیا

ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکی جہاز کو روکا، امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی فورس نے آبنائے ہرمز میں امریکی جہاز روکا

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے آبنائے ہرمز میں امریکی پرچم والے جہاز کو روک کر گھیرے میں لے لیا۔ ایرانی حکام کے مطابق جہاز بغیر اجازت ایرانی پانیوں میں داخل ہوا تھا جسے بعد میں وارننگ دے کر علاقے سے نکل جانے دیا گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی کشتیوں نے جہاز کو روکا اور عملے کو ہراساں کیا۔ پاسدارانِ انقلاب کی کشتیاں اور ایرانی ڈرون جہاز تک پہنچے اور قبضے کی دھمکی دی۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ امریکی ایئرکرافٹ یو ایس ایس ابراہم لنکن پر موجود ایف 35 سی طیارے نے ایرانی ڈرون مار گرایا۔

دیگر متعلقہ خبریں