ملتان میں سائبر کرائم ایجنسی کے افسر محمد ذیشان کو اغواء کی کوشش ناکام، تحقیقات جاری۔
ملتان: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
ملتان میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ذیشان کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، وہ محفوظ رہے۔
محمد ذیشان نے بتایا کہ تقریباً 15 مسلح افراد چار گاڑیوں میں ان کی رہائش گاہ پر پہنچے اور زبردستی گھر میں داخل ہوئے۔
انہوں نے سی سی ٹی وی کیمروں میں مشکوک نقل و حرکت دیکھ کر عقبی دروازے سے فرار ہو کر اپنی جان بچائی۔
اغواء کاروں نے ان کے اہل خانہ کو ڈرایا دھمکایا اور موجودگی کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔ ایک غلط شناخت کی وجہ سے ان کے دوست علی کو اغواء کیا گیا، جسے کچھ فاصلے پر چھوڑ دیا گیا۔
محمد ذیشان نے اپنے ادارے کے اعلیٰ افسران کو واقعے کی اطلاع دی اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

![ملتان میں سائبر کرائم ایجنسی کے افسر کے اغواء کی کوشش ناکام [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/12118_2025-12-17_05-15-06.webp)













