پنجاب میں نادرا کے اشتراک سے شادی، طلاق اور پیدائش کے آن لائن اندراج کیلئے ایپ متعارف کرائی گئی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) محکمہ بلدیات پنجاب نے نادرا کے تعاون سے ایک نئی کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ ایپ لانچ کی ہے۔ صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ای رجسٹریشن ایپ کا باضابطہ افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اس ایپ کے ذریعے پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا آن لائن اندراج ممکن ہوگا۔
ذیشان رفیق نے بتایا کہ شہریوں کو گھر بیٹھے ای رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی اور نادرا کے ڈیٹا سسٹم کے ساتھ یہ خودبخود منسلک ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ بلدیات اور نادرا کے مابین اس ای رجسٹریشن کا معاہدہ طے پایا ہے جو پنجاب بھر میں یونین کونسل کی سطح تک منسلک ہوگا۔















