میٹا نے فیس بک ایپ کے ڈیزائن اور الگورتھم میں تبدیلیوں کا اعلان کر دیا

میٹا نے فیس بک ایپ میں یوزر انٹرفیس اور الگورتھم کی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے، جن کا مقصد ایپ کو مزید سادہ اور دلکش بنانا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) معروف ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے فیس بک ایپ کے یوزر انٹرفیس اور ڈیزائن میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ان تبدیلیوں کا مقصد ایپ کو مزید سادہ، دلکش اور استعمال میں آسان بنانا ہے۔

نئی اپ ڈیٹ کے تحت فیس بک سرچ رزلٹس کو اب گرڈ لے آؤٹ میں پیش کرے گا، جس سے تصاویر، ویڈیوز اور دیگر مواد کو ایک نظر میں دیکھنا زیادہ آسان ہو جائے گا۔ ایپ کے نیچے موجود نیویگیشن بار کو بھی دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے، جس میں ہوم، ریلز، فرینڈز، مارکیٹ پلیس، نوٹیفکیشنز اور پروفائل سمیت اہم سیکشنز ایک ہی قطار میں دکھائی دیں گے۔

پلیٹ فارم میں ایک اپڈیٹڈ ڈسکوری الگورتھم بھی شامل کیا گیا ہے جو صارفین کی دلچسپیوں کی بنیاد پر نئے دوستوں کی تجاویز پیش کرے گا۔ فیس بک نے فیڈ کے ڈیزائن میں بھی تبدیلیاں کی ہیں، جس کے تحت صارفین اب پوسٹ کو فل اسکرین موڈ میں دیکھ سکیں گے اور تصاویر کو انسٹاگرام کی طرح ڈبل ٹیپ کر کے لائیک بھی کر سکیں گے۔

کمپنی سرچ تجربے کو بھی بہتر بنا رہی ہے اور ایک فل اسکرین ویو متعارف کرا رہی ہے جو سرچ کے دوران تصاویر اور ویڈیوز کو زیادہ نمایاں انداز میں دکھائے گا۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ آنے والے مہینوں میں اس فیچر کو مزید اقسام کے مواد تک بڑھایا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں