پنجاب تباہی سے بچ گیا، را کے 12 دہشت گرد گرفتار

پنجاب میں سی ٹی ڈی نے را کے 12 دہشت گرد گرفتار کر کے بڑی تباہی ناکام بنا دی، حساس مقامات کی تصاویر برآمد۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سی ٹی ڈی پنجاب نے لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 12 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بڑی تباہی کو ناکام بنا دیا۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، آئی ای ڈی بم اور نقدی برآمد ہوئی۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کے پاس سے حساس مقامات اور اداروں کی تصاویر اور ویڈیوز بھی برآمد کی گئیں۔ یہ دہشت گرد پنجاب میں خوف و ہراس اور مذہبی منافرت پھیلانا چاہتے تھے۔

گرفتار شدہ دہشت گردوں میں لاہور سے سکھ دیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل، ابرار، عثمان، اور سرفراز جبکہ فیصل آباد سے دانش شامل ہیں۔ بہاولپور سے رجب، ہاشم، ثاقب، اور عارف کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی پنجاب نے بتایا کہ ان دہشت گردوں کی گرفتاری عادل نامی فیس بک آئی ڈی کے ذریعے عمل میں آئی، جو کہ انڈیا میں را آپریٹ کر رہی تھی۔

ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کو بھارتی ایجنسی را کی جانب سے بھاری فنڈنگ فراہم کی گئی تھی اور ان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں