ساہیوال میں انسداد دہشت گردی عدالت نے دو دہشت گردوں کو 31 سال قید کی سزا سنائی۔
ساہیوال: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت ساہیوال نے دو دہشت گردوں کو 31 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔ عدالت نے یہ سزا دھماکا خیز مواد رکھنے اور تخریب کاری کے الزامات ثابت ہونے پر دی۔
رپورٹ کے مطابق، دونوں دہشت گردوں نے 11 جون 2025 کو سبزی منڈی پاکپتن کے قریب تخریب کاری کا منصوبہ بنایا تھا۔ کارروائی سے قبل ان کے قبضے سے ساڑھے 3 کلو دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا تھا۔
سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں جیل بھیج دیا تھا۔















